new one

Mishkat al-Anwar

Mishkat al-Anwar [101 Hadith Qudsi]

101-hadith-qudsi-web
Arabic Title: مشكاة الأنور فيما روي عن الله من الأخبار
English Title: 101 Hadith Qudsi
Author: Shaykh al Akbar Muhyiddin Muhammad Ibn al-Arabī
Edited and translated by: Abrar Ahmed Shahi
Pages: 320 Paper Type: 70gsm IK imported
Year of Publication: 2016
Edition: 3rd (2022)
Hardbound 
Arabic pdf [15 USD]
Mishkāt al-Anwār is a collection of 101 sayings that hold great significance and influence in the early Islamic tradition. It is considered as one of the most important collections of hadith qudsi, which are the sayings of Prophet Muhammad that were revealed to him by Allah.This book, translated by the Ibn al-Arabi Foundation, presents the full Arabic text of Mishkāt al-Anwār with notes and selected commentary from the other works of Shaykh al-Akbar. The translation is compiled from the best early manuscripts and critically edited by Abrar Ahmed Shahi.The book marks the first complete Urdu translation of the original Arabic text, providing access to the insights and wisdom contained in the sayings to a wider audience. The hadith qudsi included in the book cover a range of topics, from the nature of Allah and His attributes to the virtues of faith, prayer, and charity.The commentary included in the book offers valuable insights and context to the sayings, shedding light on the historical and cultural context in which they were revealed. This book is an invaluable resource for those seeking to deepen their understanding of the Islamic faith and its teachings, as well as for scholars and students of Islamic studies.
Urdu
101 احادیث قدسی از شیخ اکبر محی الدین ابن العربیہم (ابن عربی فاونڈیشن میں) اس پاک ذات کے نہایت شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس بات کی توفیق دی کہ ہم اس علمی امانت کے سفر کو آگے لے کر چلیں اور اس دور کے تقاضوں کے مطابق اس بیش قیمت قدسی مجموعے کو لوگوں تک ان کی اپنی زبان میں مکمل تحقیق اور تدقیق کے بعد نہایت ہی سہل اسلوب میں شائع کریں۔ یہ اشاعت اس کتاب کی پچھلی تمام اشاعتوں سے زیادہ جامع اور تحقیق شدہ ہے۔ چونکہ یہ کتاب عنقاء پبلشنگز انگلینڈ کی طرف سے انگریزی ترجمے کے ساتھ نہایت ہی بہترین صورت پر شائع ہو چکی ہے تو ہماری یہ ذمہ داری تھی کہ اس اشاعت کو پچھلی تمام اشاعتوں سے متمیز بنایا جا سکے اس سلسلے میں ہم نے بھرپور محنت کی ہے اور اسے حتی الامکان بین الاقوامی معیار کے مط۔ابق شائع کرنے کی کوشش کی ہے۔ کتاب کی مکمل عربی عبارت عنقاء پبلشنگز سے حاصل کی گئی ہے جو ہر طرح کی غلطیوں سے پاک ہے۔ تمام احادیث کا شستہ اور سلیس ترجمہ کیا گیا ہے۔ حتی الامکان احادیث کی مستند کتب حدیث سے تخریج کی گئی ہے۔ منتخب احادیث کی کلام شیخ اکبر سے شرح نقل کی گئی ہے۔ اور شیخ اکبر کے کلام بالخصوص فتوحات مکیہ سے علوم حدیث پر آپ کی آراء کو جمع کیا گیا ہے جو کتاب میں مقدمے کی صورت اختیار کر گیا ھے۔الحمد للہ علی احسانہ والصلاة والسلام علی حبیبہ محمد وعلی آلہ واصحابہ وسلم۔ آج ہم ابن عربی فاونڈیشن کی جانب سے محبان ابن عربی کے سامنے حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی ایک اور تصنیف مِشْکَاةُ الاَنْوَار فِیْمَا رُوِیَ عَنْ اللہِ مِنْ الاَخْبَارِ، مستند عربی متن اور سہل اردو ترجمے بمع حواشی اور تشریحات کے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہیں ہیں۔ یہ کتاب احادیث قدسی کے اولین مجموعوں میں سے وہ مجموعہ ہے جو آپ نے شہر مکہ میں سن 599 ہجری میں مرتب کیا۔ اس تمام عمل کی بنیاد وہ حدیث نبوی بنی جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو میری امت کے لیے (میری) سنت میں سے چالیس احادیث محفوظ کرے گا میں قیامت والے دن اس کی شفاعت کروں گا اور ایک روایت میں ہے کہ جو کوئی میری امت کے لیے ایسی چالیس احادیث محفوظ کرے گا جن کی انہیں ضرورت ہو تو اللہ اُسے فقیہ اور عالم بنا دے گا۔ شیخ اکبر فرماتے ہیں چونکہ انسان اپنی آخرت کا اپنی دنیا کے مقابلے میں زیادہ محتاج ہے تو میں نے اسی مقصد کے پیش نظر احادیث قدسی کا یہ مجموعہ مرتب کیا تا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو علم سے فائدہ پہنچائے اور محض اپنے احسان اور برکت سے ہمیں اِس کا اہل بنائے، وہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔
Abrar Ahmed