new one

Mawaqi al-Nujum 2nd Edition

The Ibn al-Arabi Foundation is excited to announce the publication of the second edition of "Mawaqi al Nujum" by Shaykh al-Akbar Ibn al-Arabi in 2022. The new edition has been thoroughly checked and verified against eight of the oldest available manuscripts of the book to ensure accuracy and authenticity. Every word has been chosen carefully to reflect the true intentions of the author.

The text is fully punctuated and paragraphed for easier comprehension. Each variant of other manuscripts is noted for readers to have a full view of each and every manuscript. The Urdu text has been translated with utmost care as it is a highly complicated book written in a precise manner. The foundation is confident that this is the best edition of the work and highly recommends it to all lovers of Ibn al-Arabi.

The "Mawaqi al Nujum" is an important work by Ibn al-Arabi that has been studied and admired for centuries. This new edition ensures that the original text is preserved for generations to come, while also making it accessible to a wider audience. The foundation's efforts to produce this edition highlight their commitment to promoting the teachings and ideas of Ibn al-Arabi and preserving his legacy.

Overall, the publication of the second edition of "Mawaqi al Nujum" is a significant achievement for the Ibn al-Arabi Foundation and a valuable contribution to the field of Islamic studies.
View collection
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ شیخ اکبر محی الدین محمد ابن العربی الطائی الحاتمي رحمة اللہ علیہ کی نئی کتاب "مواقع النجوم ومطالع أہلة الاسرار والعلوم" كا تحقيق شده عربي متن اور سليس اردو ترجمه ابن العربی فاونڈیشن سے شائع ہو چکا ہے۔ ہم نے اس کتاب کا عربی متن 7 سے زائد مخطوطات سے تیار کیا ہے۔ ان میں سب سے بہتر مکتبہ یوسف آغا کا وہ نسخہ ہے جو شیخ صدر الدین قونوی کے ہاتھ سے رقم ہوا۔  کتاب کی تحقیق شیخ احمد محمد علی اور ابرار احمد شاہی نے کی ہے۔ کتاب کے عربی متن کے ساتھ سلیس اردو ترجمہ بھی شائع کیا گیا ہے۔
اردو ترجمہ
کسی بھی غیر معروف کلام کا کما حقہ ترجمہ کرنا ممکن نہیں، اور شیخ اکبر کا کلام تو الہیات کے بلند ترین مدارج میں سے ہے۔ ہم نے اللہ کا نام لے کر اِس عمل کی ابتداکی، ترجمہ کرنے میں ہمارا اسلوب یہ ہے کہ سب سے پہلے سلیس عبارات کا ترجمہ کرتے ہیں اور مشکل عبارات چھوڑتے جاتے ہیں، یوں دوسے تین ماہ کی محنت کے بعد ترجمے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوتا ہے۔ جس میں اس کتاب کا ایک ابتدائی مسودہ تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد حسب عادت ایک بار پھر اصل عربی سے ملا کر مکمل ترجمہ چیک کیا جاتا ہے، اغلاط کو کم سے کم کیا جاتا ہے اور ترجمے میں مزید سلاست اور نفاست اپنائی جاتی ہے۔ دوسری مرتبہ اُن مقامات پر بھی غور کیا جاتا ہے جو پہلی بار ترجمہ ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ چونکہ ترجمے کا پہلا مسودہ پرانے متن سے کیا گیا تھا لہذا اِس کو نئے متن سے ہم آہنگ کیا گیا۔ حسب روایت اِس کتاب کے ترجمے میں بھی یہ خصوصیت رکھی گئی کہ شیخ اکبر کا اسلوبِ عبارت نقل کیا گیا، ترجمے میں بھی وہی طرز اپنانے کی کوشش کی گئی جو اصل متن میں ہے؛ مثلاً نص میں جہاں آپ نے مسجع و مقفیٰ رنگ دیا ہے ترجمے میں بھی وہ رنگ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جہاں آپ حقائق کی بات کرتے ہوئے واضح کلام کرتے ہیں وہاں ترجمے میں بھی وضاحت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ واقعات میں جہاں آپ نے عربی روز مرہ اور محاورے کا استعمال کیا، ترجمے میں بھی اردو روز مرہ اور محاورے کا استعمال کیا گیا ہے۔ غرض اپنی طرف سے پوری کوشش کی گئی ہے کہ ترجمہ بھی اسلوبِ شیخ سے ہٹنے نہ پائے۔
 آخر میں عرض ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے ہم شیخ کی کتب شائع کرنے سے قاصر تھے اس کے لیے آپ حضرات کا تعاون درکار تھا۔ اب اللہ نے سبیل بنائی ہے، امید ہے ہم بہت جلد باقی غیر مطبوع کتابیں بھی چھاپنے میں کامیاب ہو جائیں گے آمین یا رب العالمین۔
Mawaqi available

What People Say