new one

Kitab al-Isfar

Kitab al-ISfar [The spiritual journey]

isfar-2nd-front-410
Author: Shaykh al-Akbar Muhyiddin Muhammad Ibn al-Arabi
Editor: Abrar Ahmed Shahi
Translator: Abrar Ahmed Shahi
2nd Edition January 2017
Pages: 248
ISBN: 9789699305115
Hardbound Dimensions: 240 × 165 mm
Arabic pdf [€15]
Kitab al-Isfar is a book that explores the meaning of spiritual journeying and the different types of travellers and journeys. It describes sixteen different journeys or voyages, ranging from those accomplished by the Divine to those undertaken by various prophets. In this book, Ibn al-Arabi unqualifiedly approves of only one type of journey, where the traveller is 'carried' by the Real and does not take a single step by himself.

 Features of the Edition:This first Urdu translation includes the critically edited Arabic text, with a translator's introduction and extensive notes. The critical Arabic edition was made by Yusuf Aga 4859 and supported by eight other finest copies, making it as authentic and pure as intended by the author. The edition also includes full Arabic text, complete Urdu translation, Arabic and Urdu notes, Takhrīj of Quranic Ayas and Ahadith, and a preface on the concept of spiritual voyaging.

Urdu
کتاب الاسفار کا دوسرا ایڈیشن بحمد اللہ اب ہم اس کتاب کا دوسرا تحقیقی اور جدید ایڈیشن قارئین کے سامنے پیش کر رہے ہیں ۔ اسے کسی صورت بھی پہلے ایڈیشن پر نظر ثانی نہ سمجھا جائے بلکہ نئے مصادر، نئے ترجمے اور اضافہ شدہ حواشی کے ساتھ یہ مکمل نئی کتاب ہے۔ ابن العربی فاؤنڈیشن سے یہ کتاب سن 2010ء میں پہلی بار شائع ہوئی، اور پھر سن 2012ء میں دوبارہ اسی ایڈیشن کو طبع کروایا گیا۔ سن 2016ء میں ہم نے جب دوبارہ اس کو طبع کروانے کا سوچا تو ہمیں یہ بتایا گیا کہ اس ایڈیشن میں ابھی اغلاط باقی ہیں چنانچہ اصلاح کی گنجائش بھی باقی ہے۔ ہم نے ارادہ کیا کہ چلو عربی متن کو دوبارہ سے دیکھ لیتے ہیں اور اگر ممکن ہوا تو ترجمے کی اغلاط بھی ٹھیک کر دیں گے، لیکن جب ہم نے نظر ثانی کا یہ عمل شروع کیا تو ہمیں پہلے صفحے سے ہی اندازہ ہو گیا کہ یہ کتاب ایک نئی تحقیق کی متقاضی ہے، چونکہ پچھلی اشاعت میں ہمارا تمام تر بھروسا ڈینی گرل کے متن پر تھا اور ہم نے صرف دو یا تین مخطوطات سے عبارت کا موازنہ کیا تھا لہذا متن میں جا بجا مسائل نظر آنے لگے، خاص طور پر حاشیے میں جہاں دیگر مخطوطات کے متغیر الفاظ درج ہوتے ہیں۔ لہذا ہم نے اس کتاب کو از سر نو تحقیق کرنے کی ٹھانی اور اس سلسلے میں جناب ڈینی گرل کی تحقیق کو یک سر نظر انداز کر کے ان آٹھ مخطوطات پر مکمل بھروسا کیا ہے جو اُس وقت ہماری نظر میں اِس رسالے کے دستیاب بہترین نسخے ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ ان میں تین یا چار وہی نسخے ہیں جو ڈینی گرل نے اپنی تحقیق میں شامل کیے تھے لیکن ہم نے براہ راست متن انہی نسخوں سے اخذ کیا اور پرانی تحقیق کی طرف نظر نہیں کی۔ ان تمام مخطوطات کی تفصیل آپ مخطوطات کے عنوان تلے دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں پر میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس نئی تحقیق کے بعد ہم نے عربی متن میں 30 سے 35 الفاظ کو تبدیل کیا ہے۔ ان سے متن اور معانی میں کافی حد تک تبدیلی آئی ہے۔ پھر ہم نے دوبارہ اِس کتاب کا مکمل اردو ترجمہ کیا، پچھلی اشاعت کی خامیوں کو دور کیا اور حواشی کا اضافہ کیا۔
Abrar Ahmed