JoomlaLock.com All4Share.net

تکفیر کرنا قتل کرنے جیسا ہے

کسی مومن کی تکفیر نہ کر کیونکہ مومن کی تکفیر کرنا اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔

اپنے مومن بھائی سے تین دن سے زیادہ کا تعلق نہ توڑ؛ اگر تین دنوں کے بعد آمنا سامنا ہو تو سلام میں پہل کر؛ ایسا کرنے سے تو تم دونوں میں بہتر شخص ہو گا۔ جب امام حسن نے اپنے بھائی محمد بن حنفیہ سے ناتا توڑا ؛ تو تین روز بعد ہی محمد بن حنفیہ نے آپ کو کہلوا بھیجا: اے بھائی! اے رسول اللہ کے بیٹے؛ بیشک رسول اللہ کا فرمان ہے: "تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے تین روز سے زیادہ کا تعلق نہ توڑے کہ جب ملیں تو یہ ادھر منہ موڑے اور وہ ادھر منہ موڑے، اور ان دونوں میں بہتر وہ ہو گا جو پہلے سلام کرے گا۔"

Read more...

عالم دلیل پر عمل کرے

وصیت: اگر تو عالم ہے تو پھر تجھ پر اپنی دلیل کے خلاف عمل کرنا حرام ہے

اگر تو عالم ہے تو میں تجھے یہ نصیحت کرتا ہوں کہ تجھ پر اپنی دلیل کے خلاف عمل کرنا حرام ہے، تجھ پر دلیل کے حصول کی استطاعت ہوتے ہوئے کسی کی تقلید حرام ہے۔ اور اگر تو اس قابل نہ ہو اور تقلید ہی کرتا ہو تو کبھی کسی ایک مذہب کا ہی ہو کر نہ رہ جا؛ بلکہ جیسا تجھے اللہ تعالی نے حکم دیا ویسے عمل کر؛ اور اللہ نے تجھے حکم دیا ہے کہ اگر تو خود نہیں جانتا تو اہل ذکر سے پوچھ، اور اہل ذکر کتاب و سنت کے علما ہی ہیں؛ کیونکہ قرآن میں ہی قرآن کو ذکر کہا گیا ہے۔

Read more...

تکالیف پر صبر

اللہ کے بندوں کی طرف سے دی گئی تکالیف برداشت کر اور ان پر صبر کر؛ اللہ سے بڑھ کر کوئی صبر کرنے والا بھی ہے؟ یہ لوگ دعوے کرتے ہیں کہ اس کا بیٹا بھی ہے، لیکن وہ پھر بھی ان سے در گزر کرتا اور انہیں رزق دیتا ہے؛ پس حق کو ہی اپنا امام اور قبلہ بنا، اس کے بندوں سے ویسا ہی معاملہ کر جیسا وہ ان سے کرتا ہے۔ ایک دفعہ ایک مشرک حضرت ابراہیم کے ہاں آیا اور آپ کا مہمان بننے کا مطالبہ کیا، حضرت ابراہیم بولے: ہاں اگر تو اسلام لے آئے۔ وہ بولا: یا ابراہیم ! میں ایسا نہ کرنے والا اور چل دیا۔

Read more...

غیر اسلامی کھانا اور تقریب

وہ چیز نہ کھانا جس پر اللہ کے علاوہ کسی کا نام بلند کیا گیا ہو یا اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔ اور غیر اسلامی مذہبی تقریبات میں جانا عین کفر ہے۔

اللہ کے علاوہ کسی کے لیے قربانی نہ کر، اور کبھی وہ چیز مت کھا جس پر اللہ کے علاوہ کسی دوسرے کا نام لیا گیا ہو یا جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو، کیونکہ قرآن کی نص سے یہ فسق ہے۔ اور احتیاط برت کہ تجھے اہل ذمہ بہلا پھسلا کر ایسی جگہ نہ لے جائیں جہاں وہ اپنے دینی برکات سمیٹتے ہیں؛ کیونکہ تیرا یہ عمل اللہ کے ہاں تجھے ہلاک کر دینے کے مترادف ہے۔

Read more...

وصیت؛ برتن ڈھانپ کر رکھو

میں تجھے برتن ڈھکنے کی وصیت کرتا ہوں؛ کیونکہ یہ ثابت ہے کہ "ہر سال اللہ تعالی کی ایک غیر معین مخصوص رات ہوتی ہے جس میں وبا نازل ہوتی ہے اور ہر اس کھلے برتن میں داخل ہو جاتی ہے جسے ڈھانپا نہ گیا ہو۔

فتوحات مکیہ از شیخ اکبر ابن العربی

Who are we

Spiritual force behind the Foundation's activities here in Pakistan. Our Shaykh in Qadari Tariqa

Syed Rafaqat Hussain Shah
Shaykh of Qadari Razzaqi tariqa
Ahmed

Shaykh of Tariqa al Akbariiya, our mentor in correct understanding of the Shaykh's teachings.

Shaykh Ahmed Muhammad Ali
Shaykh of Akbariyya Tariqa

Editor, Translator and Ambassador of Shaykh al Akbar. Working full time in the foundation

Abrar Ahmed Shahi
Head at Ibn al Arabi Foundation Pakistan

Proof reader and Urdu language editor, contributing part time on Foundation's activities

Hamesh Gul Malik
Secretary General.