JoomlaLock.com All4Share.net

الله کی محبت میں فائدہ ہی فائدہ ہے

جو اللہ عز وجل تجھے دے اور جو تجھ سے لے، اس پر غور کر۔ کیونکہ اللہ تعالی تجھ سے اسی لیے کچھ لیتا ہے تاکہ تو صبر کرے اور وہ تجھ سے محبت کرے، کیونکہ وہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ اگر وہ تجھ سے محبت کرے گا تو تیرے ساتھ ویسا ہی معاملہ روا رکھے گا جیسا کوئی محب اپنے محبوب سے رکھتا ہے؛ یعنی اگر تو اپنا خیر خواہی چاہے گا تو وہ تیرے ساتھ ہو گا۔ لیکن اگر تو نے اپنی خیر خواہی نہ چاہی تب بھی وہ تجھ سے محبت کرنے کے سبب تیرے ساتھ وہ کرے گا جس میں تیرا فائدہ ہو گا۔ چاہے تجھے اُس حال میں اس کا یہ فعل نا پسند ہی کیوں نہ ہو؛ کیونکہ اِس کے بعد تو اس کے نتیجے کو سراہے گا؛ بیشک اللہ تعالی جب اپنے بندے سے محبت کرتا ہے تو اس کا بھلا ہی چاہتا ہے۔

فتوحات مکیہ

رسول خدا صلي الله عليه وسلم پر درود پڑھنا


اس وقت رسول اللہ پر درود و سلام پڑھنے سے غفلت نہ برت جب تجھے یاد آ جائے یا یاد دلایا جائے؛ ایسا کرنے سے تو بخل سے بچ جائے گا؛ کیونکہ آپؐ کا فرمان ہے: وہ بہت بڑا بخیل ہے جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درور نہ پڑھے۔ اس عمل میں تجھ پر بخل کا اطلاق ہوتا ہے جو کہ بہت نیچ اور گھٹیا صفت ہے۔ یہاں بخیل کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے نفس پر بخل کرتا ہے؛ کیونکہ یہ ثابت ہے کہ جو کوئی آپؐ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ تعالی اس پر دس سلامتیاں اتارتا ہے۔

فتوحات مکیہ از ابن العربی رحمة اللہ علیہ

پہلا حق نفس کا ہے

عاقل وہی ہے جو کسی ایسے کام سے غافل نہیں رہتا جس میں اللہ عز وجل کے ہاں اس کے لیے بھلائی ہی بھلائی ہو؛ یہ تو تیری تیرے نفس پر رحمت سے ہے۔ بیشک اللہ تعالی نے تیری تیرے نفس پر رحمت تیری کسی دوسرے پر رحمت سے زیادہ بنائی ہے، ویسے ہی جیسے کہ اس نے تیرا خود کو تکلیف دینے کا بوجھ اٹھانا کسی دوسرے کی تکلیف سے زیادہ بنایا ہے۔ خود کشی کرنے والے کے حق میں اللہ فرماتا ہے: "میں نے اس پر جنت حرام کر دی۔" اور فرمایا: "رحم کرنے والوں پر رحمٰن بھی رحم کرتا ہے۔" پس جو کوئی اپنے نفس پر رحم کرے؛

Read more...

اپنے پیاروں کو دوزخ سے آزاد کروائیں

میں تجھے یہ وصیت کرتا ہوں کہ دوزخ سے رہائی کے بدلے اپنا نفس اللہ تعالی کو بیچ دے؛ یعنی "لا الہ الا اللہ" ستر ہزار مرتبہ پڑھ؛ اس کی بدولت اللہ تعالی تجھے دوزخ کی آگ سے رہائی عطا کرے گا، یا اس کو دوزخ سے آزاد کرے گا جس کے لیے تو نے یہ پڑھا۔ یہ ذکر حدیث نبویؐ میں آیا ہے ۔ مجھے ابو العباس احمد بن علی بن میمون بن آب التوزری جو کہ مصر میں القسطلانی کے نام سے مشہور ہیں نے اس بارے میں بتایا کہ شیخ ابو الربیع الکفیف المالقی ایک روز کھانے کے لیے بیٹھے تھے، اور ان کے سامنے اس ذکر کا تذکرہ ہوا،

Read more...

حجابِ حفاظتِ راز

راز کی حفاظت بھی حجاب ہے کیونکہ یہ جدائی کے بعد ہی ہوتا ہے، محبوب کے سامنے یہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اس وقت (محبت کرنے والا) مشاہدۂ محبوب میں محو ہوتا ہے۔ پھر حجابِ حفاظتِ راز شاہد کے مشاہدے سے بھی حجاب ہے کیونکہ جب راز اِفشا کیا جاتا ہے تو یہ کسی غیر کو بتانے کے لیے کیا جاتا ہے اور ایسی صورت میں راز دان اپنی امانت داری کھو دیتا ہے، جیسے کہ کہا گیا ہے:

لیلیٰ کے راز پوچھنے والے کو میں نے واپس لوٹا دیا اور اصل بات سے آگاہ نہ کیا۔ وہ کہتے ہیں ہمیں اس کے راز بتا کیونکہ تو لیلیٰ کا راز داں ہے، لیکن اگر میں انہیں یہ سب بتا دوں تو میں راز داں کہاں؟

کتاب الحجب از ابن العربی

Who are we

Spiritual force behind the Foundation's activities here in Pakistan. Our Shaykh in Qadari Tariqa

Syed Rafaqat Hussain Shah
Shaykh of Qadari Razzaqi tariqa
Ahmed

Shaykh of Tariqa al Akbariiya, our mentor in correct understanding of the Shaykh's teachings.

Shaykh Ahmed Muhammad Ali
Shaykh of Akbariyya Tariqa

Editor, Translator and Ambassador of Shaykh al Akbar. Working full time in the foundation

Abrar Ahmed Shahi
Head at Ibn al Arabi Foundation Pakistan

Proof reader and Urdu language editor, contributing part time on Foundation's activities

Hamesh Gul Malik
Secretary General.