JoomlaLock.com All4Share.net

قول ذوالنون مصری رحمة اللہ علیہ

کبھی اس چیز کو جس کے ملنے کا یقین ہو جائے اس چیز کے لیے مت چھوڑ جس کے ملنے کی امید ہو۔

غیر مذہب والوں سے علمی مجادلہ نہ کر

اے ابو ہریرة! ان (غیر مذہب والوں) سے علمی مناظرہ مت کر ؛ کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی نازل شدہ کتاب میں سے کوئی ایسی عبارت پیش کر جس کو تو جھٹلا دے، یا کوئی ایسی عبارت لائے جو تجھے جھٹلا دے،

ان سے تیری بات چیت یہی ہونی چاہیے کہ انہیں اسلام کی دعوت دے، اور یہی اللہ تعالی کا کہنا ہے: ﴿ان کے ساتھ بہترین طریقے سے مجادلہ کرو﴾ یعنی اسلام کی طرف بلاؤ۔

غیر مسلموں سے مصافحہ

اے ابو ہریرة! اگر کسی یہودی یا عیسائی سے تیرا ملنا ہو، اور اگر تو نے وضو کر رکھا ہو تو اس سے مصافحہ مت کر، لیکن اگر تو نے مصافحہ کیا تو پھر وضو بھی لوٹا۔

ملتِ اسلام میں غیر مسلموں کے حقوق یہ ہیں۔

اے ابو ہریرة! کسی یہودی، مجوسی اور عیسائی کو اس کی کنیت سے مت پکار، بلکہ اسے اس کے نام سے بلا؛ ایسا کرنے سے اللہ کی قسم تو اُس کی تذلیل کرے گا، تجھ پر اس کی تکریم کرنا جائز نہیں؛ ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے اور ذمے سے ان کو صرف اتنا حق ہی حاصل ہے کہ ان کے اموال ان کی رضا مندی کے بغیر زبردستی نہ لیے جائیں، ان کی اجازت کے بغیر ان کے گھروں میں مت جایا جائے، ان کے اور ان کی اولاد کے مابین دوری نہ ڈالی جائے، اور ان کی عورتوں کے معاملے میں ان سے خیانت نہ کی جائے؛ میں تجھے اسی بات کا حکم دے رہا ہوں تاکہ تو اپنے مذہب کو جانے۔

عورتوں پر قبر اقدس کی زیارت نہیں۔

اے ابو ہریرة! عورتوں کو یہ بات بتا دے کہ ان پر میری قبر کی زیارت لازم نہیں، ان پر صرف حج بیت اللہ فرض ہے وہ بھی اگر ان کے ساتھ محرم ہو، اگر محرم نہ ہو تو وہ بھی فرض نہیں۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! اگر کوئی عورت بہت بوڑھی ہو، فرمایا: چاہے کوئی کتنی ہی بوڑھی ہو۔

Who are we

Spiritual guiding force behind all of the Foundation's activities. He is a practicing Shaykh with thousands of murids and Astana at Rawalpindi. 

Syed Rafaqat Hussain Shah
Murshid Kareem

Editor and Translator of more than 25 Books and Rasail's of Shaykh al-Akbar Ibn al-Arabi. Working full time for this cause. 

Abrar Ahmed Shahi
Head of Ibn al-Arabi Foundation

Contributing part time on Foundation's activities, Proof reader and Urdu language editor of all the published works. 

Hamesh Gul Malik
Secretary General.